• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں اسکارف پر پابندی کے لیے وزیر خارجہ سرگرم

ویانا (نیوز ڈیسک) آسٹریا کے وزیر برائے خارجہ امور اور انضمام سیباستیان کرس نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ کے لیے ہیڈ سکارف پہننے پر پابندی کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز کرس نے بتایا کہ اس سلسلے میں وہ ایک مسودہ قانون پر کام کررہے ہیں، جسے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا اس قانون کے تحت تمام سرکاری ملازمین خصوصاً مسلمان اساتذہ کو ہیڈ سکارف پہننے سے روکا جائے گا۔ آسٹریا میں کرسچن کنزرویٹو پارٹی اور وی پی سے تعلق رکھنے و الے وزیر کرس نے کہا کہ وہ اتحادی جماعت سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کی ایک جونیئر وزیر مونا ڈزدر کے ساتھ مل کر ایک مسودہ قانون مرتب کررہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ مونا دزدر خود فلسطینی نژاد مسلمان ہیں۔ اگر آسٹریا کی پارلیمان یہ قانون منظور کرلیتی ہے تو آسٹریا کا یہ قانون فرانس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ فرانس میں برقع پر پابندی عائد ہے۔ جرمنی میں بھی2015میں اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے قانون سازوں سے کہا تھا کہ وہ ہیڈ سکارف پہننے پر پابندی سے اجتناب برتیں۔
تازہ ترین