• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیوری کوسٹ میں فوجیوں نے وزیر دفاع کو رہا کردیا

آئیوری کوسٹ (نیوز ڈیسک) آئیوری کوسٹ میں باغی فوجیوں نے دو گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد وزیر دفاع ملین رچرڈ ڈائون واہی کو رہا کردیا۔ رہائی کے بعد وزیر دفاع کسی دوسرے شہر کے لئے روانہ ہوگئے۔ آئیوری کوسٹ میں فوجیوں نے تنخواہوں کے معاملہ پر بغاوت کر رکھی تھی، اس معاملہ کو حل کرنے اور مذاکرات کیلئے وزیر دفاع علین رچرڈ ڈائون واہی مذاکرات کے لئے دوسرے بڑے شہر بوواکے گئے جہاں پر انہوں نے تنخواہوں کے معاملہ پر دو روز سے بغاوت کرنے والے فوجیوں سے مذاکرات کئے۔ مقامی حکومت کے دفتر کی عمارت میں مذاکرات کے دوران باغیوں نے وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا تاہم باغی فوجیوں نے دو گھنٹے بعد دروازہ کھول کر وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کر رہا کردیا۔
تازہ ترین