• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلقان ریاستوں کی سرحدیں بندجرمنی میں900 انسانی سمگلر گرفتار

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں گزشتہ برس حکام نے تقریباً 900افراد کو انسانوں کی سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تعداد 2015 کے مقابلے میں کم ہے۔ 2015 میں جرمنی میں تین ہزار سے زائد سمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں کمی کی وجہ بلقان ریاستوں کا اپنی قومی سرحدیں بند کرنا بھی ہے۔
تازہ ترین