• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان بچوں کو مخلوط سوئمنگ کلاسز میں لازمی بھیجنا ہوگا، سوئٹزرلینڈ نے یورپی عدالت میں مقدمہ جیت لیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) میں ایک مقدمہ جیت لیا ہے جس کے تحت مسلمان والدین کو اپنے بچوں کو لازمی طور پر مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجنا پڑے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکام بچوں کو معاشرے سے بخوبی ہم آہنگ کرنے کی خاطر یہ حکم نامہ لاگو کرنے میں حق بجانب ہیں، ای ایچ سی آر نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے تحت مذہبی آزادی میں مداخلت ہوئی ہے تاہم ججوں نے کہا کہ یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا،یہ مسئلہ دو ترک نژاد سوئس شہریوں کی طرف سے اٹھایا گیا تھا جنہوں نے اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مخلوط مشقوں کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔محکمۂ تعلیم کے حکام نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو بلوغت کی دہلیز پار کرنے کے بعد تیراکی کی ان لازمی مشقوں سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن یہ لڑکیاں ابھی اس عمر کو نہیں پہنچی ہیں۔
تازہ ترین