• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود کی والدہ کی وفات پر اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

ٹوکیو(عرفان صدیقی،نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود کی والدہ کی وفات پر صدر پاکستان ممنون حسین ، ن لیگ اوورسیز کے صدر وفاقی وزیر اسحاق ڈار ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان ، جنرل سیکریٹری شمس بٹ ، سینئر نائب صدر ملک یونس ، ملک امانت سمیت بڑی تعداد میں لیگی رہنماوں نے شیخ قیصر محمود سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے  اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،اس موقع پر  شیخ قیصر محمود جو ان دنوں چنیوٹ میں موجود ہیں نے دنیا بھر سے تعزیت کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے ۔
تازہ ترین