• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ اور کالیا کیس ، تفتیشی افسر کی بریفنگ، 24؍ فرانزک رپورٹس، گواہوں کےبیانات اور دستاویزات ٹیم کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کیلئے قائم کردہ خصوصی ایف آئی اے ٹیم نےگذشتہ روز کراچی پہنچ کر کیس سے متعلق فرانزک رپورٹس حاصل کرلیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کیس کے تفتیشی افسر نے خصوصی ٹیم کو بریفنگ دی، ایگزیکٹ کلاوڈ اور مختلف ڈومینز سے حاصل کردہ شواہد پر مبنی 24 فرانزک رپورٹس بھی خصوصی ٹیم کے حوالےکی گئی،کیس کے گواہوں سمیت اسوقت کے ملزمان کے بیانات اورمقدمات کے حوالے سے عدالتوں میں پیش کردہ دستاویزات خصوصی ٹیم کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم سے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی۔ خانانی اینڈ کالیا کیس کی فائل ایف آئی اے پراسیکیوشن کے پاس ہے۔ خصوصی ٹیم کی آمد کا بنیادی مقصد کیسز کے حوالے سے تمام ریکارڈ کی موجودگی کے علاوہ گواہوں کی موجودگی کی تصدیق کرنا ہے۔ خصوصی ٹیم گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔ ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم پنجاب جمیل میو کر رہے ہیں،ٹیم کے دیگر تین اراکین میں اسسٹنٹ ڈائرکٹرز ضیاء اسلام، محمد سرور اور محمد ارسلان(فرانزک ایکسپرٹ) شامل ہیں، خصوصی ٹیم کی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کے ذریعے وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین