• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کیلئے حکام کو دی گئی تمام درخواستیں طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی انکوائری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق کیس میں درخواست گزار سے متعلقہ حکام کو دی گئی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی۔ ارشد شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے سے متعلق کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے متعلقہ حکام کو پچاس سے زائد درخواستیں دیں مگر ان کا جواب نہیں ملا جس پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ اس پر فاضل عدالت نے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی درخواست پٹیشن کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست سے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی درخواستیں طلب کر لیں۔
تازہ ترین