• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،فاسٹ ٹریک،ایگزیکٹیو پاسپورٹ سینٹر آئندہ ماہ آپریشنل ہوجائیگا

کراچی (ثاقب صغیر  / اسٹاف رپورٹر) کراچی میں فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹ بنوانے کے لیئے ایگزیکٹیو پاسپورٹ سینٹر فروری کے آخر سے آپریشنل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کراچی میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ سینٹر کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور فروری کے آخر میں ایگزیکٹیو سینٹر سے پاسپورٹ  بنوانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔اس سلسلے میں بلاول ہاؤس کے قریب جگہ لے لی گئی ہے اور نادرا کیجانب سے سینٹر میں سسٹم لگانے کا کام جاری ہے۔ڈائیریکٹر پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق ایگزیکٹیو سینٹر میں دوسرے پاسپورٹ سینٹرز کے برعکس ایک  کی  بجائے دو قطاریں ہوں گی ،ایک قطار ان لوگوں کی ہو گی جو پہلے سے اپائنٹمنٹ لیکر آئیں گے جبکہ دوسری قطار اسی وقت آنے والے افراد کی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سے اپائنٹمنٹ لینے کے لیئے ایک ٹول فری نمبر بھی دیا جائے گا جسکے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق وقت لیکر آئیں گے اور با آسانی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔خالد میمن نے بتایا کہ اسکے علاوہ سندھ میں متعدد نئے پاسپورٹ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انہوں نے بتایا نئے سینٹرز کے قیام کی وجہ سے حیدر آباد میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے آنے والوں کا دباؤ کم ہوا ہے تاہم اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اگلے مر حلے میں حیدر آباد میں بھی ایگزیکٹیو سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تازہ ترین