• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حب ( نامہ نگار) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حب زون کا جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز بی ایس او حب  آفس میں زیر صدارت زونل آرگنائزر نذیر احمد بلوچ ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن یحییٰ فقیر بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی  بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن آصف بلوچ تھے۔ اجلاس میں موجودہ ، علاقائی وعالمی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان میں تعلیمی صورتحال پر بحث و مباحثہ کیاگیا۔ اجلاس میں زونل کا رکردگی رپورٹ پیش کی گی۔اجلاس سے زونل آرگنائزر نذیربلوچ ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے اراکین یحییٰ فقیر بلوچ، آصف بلوچ ،صادق بلوچ، میرجیہندبلوچ، معراج بلوچ، اسد بلوچ نے خطاب کیا ۔
تازہ ترین