• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی: بحری جہاز میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

حب(نامہ نگار) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں پانچ محنت کشوں کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس تھانہ گڈانی میں درج کرلیا گیاہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ محمد جعفرخان نے بتایا ہے کہ متاثرہ ناکارہ بحری جہاز کے گرفتار مالک اور دیگر ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی نے شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں آج سے 15روز تک کام مکمل طور پر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جار ی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈانی میں دفعہ 144فور ی طور پر نافذ العمل ہوگاجو 15روز تک نافذ رہے گی۔ 
تازہ ترین