• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی پیکیج کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 506 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکسپورٹ سیکٹر کے پیکیج اور سیاسی استحکام کی مثبت خبروں کے اثرات زبردست تیزی کے باعث  100 انڈیکس میں 505.81 پوائنٹس کا اضافہ ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح 49371.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 216 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 79 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 907 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 810 حصص کا اضافہ رونماہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 48900، 49000، 49100، 49200 اور 49300 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 253 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 46 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار 870 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 24 ارب 98 کروڑ 58 لاکھ 980 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 85 ارب 29 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 483 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 61 ارب 93 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 699 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5کروڑ 99 لاکھ 48 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔  سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 4300 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 70 روپے کی تیزی سے 5700 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سانوفیل ایونٹس اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت 104.93 روپے کی مندی سے 2605.07 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 42 روپے کی کمی سے 1243.50 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار اینگرو فرٹیلائیزر کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 17 لاکھ 46 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 70 روپے سے شروع ہو کر 70.57 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار 500 حصص کے سودے 46.30 روپے سے شروع ہو کر 47.98 روپے بند ہوئے۔ جبکہ  30 انڈیکس بھی 317.82 پوائنٹس کی تیزی سے 26838.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد آل شیئر انڈیکس 262.04 پوائنٹس کا اضافہ رونماہوا ۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 323.04 پوائنٹس کے اضافے سے 21262.04 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 151.09 پوائنٹس کی کمی سے 18953.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تازہ ترین