• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبلی لائف انشورنس نے ایک ارب روپے سے زائد کے تکافل آپریشنز مکمل کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوبلی لائف انشورنس ریکارڈ مدت میں ایک ارب روپے سے زائد کے تکافل آپریشنز کا سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی ونڈو تکافل آپریٹر بن گئی ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے ونڈو فیملی تکافل آپریشنز کا آغاز 2015 میں ہوا۔ جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے تکافل ونڈو آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ انڈسٹری کے لئے بہترین رہا اور اس سے ہمیں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔ جوبلی لائف نے بنک اشورنس چینل کی ڈسٹری بیوشن کے قیام اور اسے آگے بڑھانے کی بنیادی رکھی ہے۔ اسی چینل کو ونڈو تکافل آپریشنز کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام تک رسائی بڑھانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا۔
تازہ ترین