• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم فیئر ایوارڈزمیں پاکستانی فنکاروں کی نامزدگی،ہندو انتہا پسند تلملا اٹھے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فلم فیئر ایوارڈز کے لئے پاکستان کے چار فنکاروں کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا تھا جس پر ہندو انتہا پسند ان نامزدگیوں پر تلملا اٹھے اور کئی فلم سازوں نے ایوارڈز کی اس تقریب میں شرکت کرنے اور ایوارڈ لینے سے صاف انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی فلم سازوں کا کہنا ہے کہ جہاں پاکستانی فنکاروں کو خوش آمدید کہا جائے گا اس تقریب میں نہ ہم شرکت کریں گے اور نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روزممبئی میں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈزکے لئے فواد خان،راحت فتح علی خان،عاطف اسلم اور قرۃالعین بلوچ کو مختلف کیٹیگریز میں نامز د کیا گیا ۔
تازہ ترین