• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی شخصیات تیج بہادر کی حمایت میں سامنے آگئیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوجی تیج بہادر کی جانب سے دوران ڈیوٹی غیر معیاری کھانے ملنے کے انکشاف پر جہاں بھارتی فوج کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے وہیں فوج کی ایسی بری حالت سن کر ہر کوئی حکومت پر برس رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کرکٹرزاور فلمی ستارے بھی ویڈیو شئیر کرنے والے فوجی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔کرکٹر وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اسٹارز نے حکومت سے فوجیوں کی حالت میں بہتری لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وریندر سہواگ نے ٹوئٹر پر ’فوڈ فار سولجر‘ کے نام سے ہیش ٹیگ جاری کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوجیوں اور کسانوں کو بہترین خوراک فراہم کی جائے اور ان تک اچھا کھانا پہچایا جائے۔ہربھجن سنگھ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جبکہ رتیش دیش مکھ نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں کے ایما پرویڈیو شیئر کی، ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے۔ رندیپ ہودا نے کہا کہ یہ سچ ہے تو انتہائی دلخراش ہے۔ واضح رہے بھارتی حکومت نے معاملے کی نشاندہی پرفوجیوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے تیج بہادر کو کانسٹیبل سے پلمبر بنا دیا ہے۔
تازہ ترین