• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار بابر علی نے فلم ’اشارے تمہارے‘ میں کام پر آمادگی کا اظہار کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اپنے اسلوب کے منفرد فلمی ہیرو بابر علی نے فلموں میں دوبارہ کام پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ جس کے بعد ہدایتکار عبدالماجد نے انہیں اپنی رومانٹک مزاحیہ فلم ’اشارے تمہارے ‘میں کام کیآفر کی ہے ۔ عبدالماجد کے مطابق بابر علی نے فلم کی کہانی سننے کے بعد کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔ بابر علی کے ہمراہ اداکارہ صبا قمر، جاوید شیح اور سنگیتادیگر فنکاروں میں شامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ بابرعلی آج فلموں کی ضرورت ہیں ۔ اشارے تمہارے 2017 کی ایک منفرد فلم ہوگی ۔ اس کی موسیقی احسن باری کی مرتب کردہ ہے جبکہ کمپوزیشن احسن علی تاج کی ہے ۔
تازہ ترین