• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت” تنو ویڈز منو3 “میں کام نہیں کرینگی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور کنگنا رناوت فلم ”تنوویڈس منو3 “میں نظر نہیں آئیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت فلم ”تنو ویڈس منو“کے تیسرے حصے میں کام نہیں کر رہی ہیں۔کنگنا کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تجویز ہے۔ فلم کے تیسرے حصے کی ہدایتکاری آنند رائے نہیں کریں گے، بلکہ پہلی دونوں فلموں کے اسکرپٹ لکھنے والے ہمانشو شرما ʼتنو ویڈزمنوʼ کے تیسرے حصے کی ہدایات دیں گے ۔ ہمانشو نے فلم کی کہانی کا پہلا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ہمانشو کے مشورہ پر ہی اس بار کنگنا کو شامل نہیں کیا جا رہا ۔
تازہ ترین