• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دنگل‘ کا نیا ریکارڈ،دنیابھر میں 670کروڑ روپے سے زائد کا بزنس

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’دنگل‘ باکس آفس پر دنگل جیتتے ہوئے بھارت میں 350 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم نے ابتک 670کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ اس فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے جس کیلئے وہ ان کی سخت ٹریننگ بھی کرتا ہے۔عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ ساکشی تنوار،فاطمہ ثنا شیخ،ثانیہ ملہوترا،زائرہ وسیم اور سہانی بھٹ نگر بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔واضح رہے یہ فلم گزشتہ سال 23دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔
تازہ ترین