• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹرپل ایکس،دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کالندن میں پریمیئر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ ایکشن ہیرووِن ڈیزل اوردپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم ’ٹرپل ایکس،دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کالندن میں رنگارنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔اس شاندار تقریب میں ستاروں کی بڑی تعداد ریڈ کارپٹ پر پہنچی جن کامداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔تقریب کی خاص بات فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وِن ڈیزل کی آمد تھی جنہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دھماکے دار انٹری دی۔ ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوہ گر ہونگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دینگے۔دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکیورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرے مول لیتا ہے۔نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔ اوریجنل فلمز اور ریولوشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن ، سسپنس اورایڈونچر پر مبنی یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین