• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد کا داؤد یونیورسٹی کادورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے وفد نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جناح کیمپس کادورہ کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین پی ای سی سندھ انجینئر مختار احمد شیخ ، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر نون ، انجینئر عبدالوہاب ، انجینئر یوسف قائم خانی اور انجینئر محمد شفیق شامل تھے ۔ وفد کے دورہ کا مقصد داؤد یونیورسٹی کے شعبہ پٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ اور شعبہ انرجی اینڈ انوائرمنٹ انجینئرنگ میں تعلیمی سہولتوں کا جائزہ اور جامعہ داؤد میں تعلیمی نظام کا معائنہ کرنا تھا۔ وفد کااستقبال داؤد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ نے کیا۔
تازہ ترین