• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات ... ڈی ریگولیٹسی این جی کی قیمتیں

حال ہی میں حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں سندھ کے لئے تین روپے سے زائد اور پنجاب میں دو روپے سے زائد اضافہ کردیا ہے۔ سی این جی کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ڈیلرز کو مادر پدر آزادی دے دی گئی ہے۔ اگر ان کو قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے تو ان کو یہ بات بھی ملحوظ نظر رکھنی چاہیے کہ سی این جی کی قیمت کے تعین کے وقت پیٹرول کی قیمتوں سے ایک مخصوص تناسب سے فرق رکھنا لازمی ہے۔ ڈی ریگولیٹ ہو جانے کے بعد بھی صارفین مختلف فورمز پر قیمتوں میں ناجائز اضافے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ ڈی ریگولیٹ ہونے کے باوجود حکومت نظر رکھے کہ کہیں سی این جی مالکان گیس کے صارفین کو لوٹ تو نہیں رہے۔
(الفریڈ چارلس)
alfredcharles@live.com

.
تازہ ترین