• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہماری نوجوان نسل کا المیہ یہ ہے کہ کسی بھی چیز کا نفع نقصان جانے بغیر اسے اپنا لیتی ہے۔ اسی طرح آئے روز متعارف کروائے جانے والا فاسٹ فوڈ بھی نوجوان نسل کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز شامل ہوتی ہیں جو کہ موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔ سائنس دانوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والوں میں ڈپریشن کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے اس کو تیار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ حکومت اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مل کر اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے جو احسن اقدام ہے۔ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اس قسم کے کھانوں سے دور رکھیں جو صحت کے لیے مضر ہوں اور گھروں میں ہی صاف ستھرے کھانے مہیا کریں۔
(آمنہ بلال )
aminabilal@gmail.com

.
تازہ ترین