• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اُستاد فتح علی خاں 1935 میں پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایسے ماحول میں پرورش پائی جہاں گائیکی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ 12سال کی عمر میں اپنے بھائی امانت علی خان کے ہمراہ مہاراجہ کے دربار کے گائیک کے طور پر منتخب ہوئے۔ اُستاد فتح علی خاں اپنی زندگی کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ ’’اگر مجھے ایک اور زندگی مل جائے تو بھی میں زندگی ایسے ہی گزاروں گا جیسے یہ والی زندگی گزار رہا ہوں‘‘۔ انہوں نے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے ناصرف اپنا بلکہ پاکستان کا نام بھی بین الاقوامی سطح پر روشن کیا اور خوب پذیرائی حاصل کی۔ 4جنوری 2017کو 82سال کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ادبی حلقوں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
(فیضان جاوید)
chfaizan@yahoo.com

.
تازہ ترین