• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت میگا منصوبے جلد مکمل کئے جائیں‘ میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی  وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور کراچی کے لئے اعلان کردہ صوبائی میگا منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے یہ بات انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دی گئی ایک تفصیلی بریفنگ کے دوران کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات چیف انجینئرز، کنسلٹنٹ،پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت روڈ انفراسٹرکچر کی 249 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی جن کی مجموعی لاگت 5000.407ملین روپے ہے ان اسکیموں میں کراچی کے چھ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر ، ایجوکیشن ورکس، ہیلتھ، کلچراسپورٹس کے منصوبے شامل ہیں، میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہر ممکن تیزی سے کام مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو روزمرہ زندگی میں آسانیاں مہیا ہوسکیں اس کے علاوہ شہر کی تمام فٹ پاتھوں اور سروس روڈز پر قائم تجاوزات فوری ہٹائی جائیں، آئین میں شہریوں کو پیڈسٹرین رائٹس حاصل ہیں ، تجاوزات سے آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دیگر تمام لینڈ اونر اداروں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اپنی حدود میں واقع فٹ پاتھوں اور سروس روڈز کو تجاوزت سے پاک کریں۔
تازہ ترین