• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی عدم فراہمی کیخلاف موسیٰ کالونی کے مکینوں کا دھرنا، شارع پاکستان پر بدترین ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا کے علاقے موسیٰ کالونی کے مکینوں نے گیس کی عدم فراہمی پر کریم آباد چورنگی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا ،احتجاج کے باعث مین شارع پاکستان سمیت اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے کریم آباد چورنگی پر دھرنا دیدیا ،اس دوران مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کردیا،تاہم احتجاج کے باعث مین شارع پاکستان سمیت اطراف کے شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
تازہ ترین