• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور : ابل واہ کے بندوں کے کٹائو سے حادثات کا خدشہ

رانی پور(نامہ نگار)ابل واہ کے حفاظتی بندوں میں وطنی پل کے قریب تقریباً دس فٹ کٹاؤ نےخطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے جس سے کسی بھی وقت حادثے کی صورت میں بڑا جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہے۔ ابل واہ پر وطنی پل اوردرگاہ غوثیہ پل کے دونوں اطراف گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ دونوں پلوں سے روزانہ درگاہ غوثیہ کے ہزاروں عقیدت مندوں سمیت علاقہ مکین مختلف سواریوں میں گزرتے ہیں۔ درگاہ کی طرف آنے کے لئے دونوں پلوں سے موڑکاٹنا پڑتا ہے۔ موڑکاٹنے کے دوران گاڑی واہ میں گرنے کاخطرہ ہے جس سے بڑاجانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ متعددبار محکمہ آبپاشی اورضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے مگر تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ رانی پور کے شہریوں اور درگاہ غوثیہ کے عقیدت مندوں نے وزیراعلیٰ سندھ،چیف سیکریٹریسندھ،محکمہ آبپاشی کے وزیر اور کمشنرسکھراورڈپٹی کمشنرخیرپور سے مطالبہ کیا ہے اس کا نوٹس لیں اور  گڑھے بند کراکر پلوں کی حفاظتی دیوار تعمیر کرواکر زائرین اور شہریوں کو حادثے سے محفوظ کیا جائے۔
تازہ ترین