• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: شوہر کے مظالم سے تنگ خاتون تھانے پہنچ گئی

نوشہروفیروز(نامہ نگار) فیض گنچ کے گائوں میاں نجم الدین پیرزادہ کی رہائش پذیر3بچوں کی ماں مسمات بینظیر لوند نے اپنے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر نوشہروفیروز کے تھانے میں پہنچ گئی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان لیکر اسے اس کی ماں مسمات امام زادی لوند کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ9سال قبل ذوالفقار لاشاری سے شادی ہوئی تھی  جس سے تین بچے ہیں مگر میرا شوہر بلاوجہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے میرے شوہر اور ديگر سے جان کاخطرہ ہے اس نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف دیکر تحفظ فراہم کیا جائے۔  
تازہ ترین