• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور؛ فیاض خمیسانی کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

خیرپور (بیورو رپورٹ ) لاپتہ ہو نے والے سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے رہنماء فیاض خمیسانی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کرادی گئی ہے پٹیشن فیاض خمیسانی کے بھائی امداد خمیسانی نے دائر کرائی ہے امداد خمیسانی نے اپنی پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی وکیل ہیں ان کو شہر جانے کے دوران پنج گلہ چوک سے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیاگاڑی میں ڈال کر لے جانے والے افراد نے ان کو غا ئب کر دیا ہے ان کو بازیاب کرایا جائے عدالت نے پٹیشن کو سننے کے قابل قرار دیکر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے دریں اثناء خیرپور کے وکلاء نے فیاض خمیسانی کو پنج گلہ چوک سے اٹھا کر غا ئب کرنے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے کارکنوں نے فیاض خمیسانی کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔
تازہ ترین