• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھرکا کامران اکمل کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر،ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب بیٹسمین کامران اکمل کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کررہے ہیں۔جس سے پاکستان کے قومی سیزن کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ایسے میں بدھ کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی چیئر مین کی ہدایت پرپنڈی اسٹیڈیم میں ریجنل کوچز سے ملا قات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ تینوں فارمیٹس کے لئے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کریں اور ان کے بارے میں سلیکٹرز کو بتائیں۔اس موقع پر قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمد بھی انضمام الحق کے ساتھ موجود تھے۔اس میٹنگ میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے حکمت عملی بنائی گئی۔
تازہ ترین