• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما کا الوداعی خطاب ، اہلیہ اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آبدیدہ جوبائیڈن کو بھائی جیسا دوست قرار دیدیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز)امریکی صدر بارک اوباما اپنے الوداعی خطاب میں خاتون اول مشل اوباما اور اپنی بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئےانہوں نے کہا کہ مشل مجھے تم پر فخر ہے ، اوباما نے امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن کو بھائی جیسا دوست قرار دیا، انہوں نے مشل اوباما کو قوم کے نوجوانوں کے لیے بہترین مثال قرار دیا،خطاب کے دوران جیسے ہی انہوں نے اپنی اہلیہ کا نام لیا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اس دوران صدر اوباما آبدیدہ ہوگئے اور انہیں اپنے جذبات پر قابو پانے میں کافی وقت لگ گیا،انہوں نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہ کہا مشل مجھے تم پر فخر ہے، پورے امریکا کو تم پر فخر ہے،انہوں نے مشل اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشل گزشتہ 25 سالوں سے نہ صرف میری اہلیہ اور بچوں کی ماں بلکہ میری بہترین دوست ثابت ہوئیں، انہوں نے اپنی بیٹیوں مالیا اور ساشا کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ مجھے تم دونوں کے باپ ہونے پر فخر ہے ، تقریب میں امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی موجود تھے ، اوبامانے جوبائیڈن کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور کہا کہ ان کی صورت میں انہیں ایک بھائی جیسا دوست ملا ۔اوباما کے الوداعی خطاب میں ان کی چھوٹی بیٹی ساشا شریک نہیں ہوئیں۔
تازہ ترین