• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل حملے میں حقانی نیٹ ورک اور پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے،افغانستان

  کابل(آئی این پی)افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر کے کمپائونڈ پر ہونےوالے حملے کے پیچھے حقانی نیٹ ورک اور پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔بدھ کو افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس “ کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ  حقانی نیٹ ورک  اور پاکستانی خفیہ ایجنسی صوبائی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے طویل مدت سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  حکومتی عمارتوں پر ممکنہ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔قندھار میں گورنر ہائو س کے کمپا ئونڈ میں ہونے والے بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتی اہلکاربھی شامل تھے۔
تازہ ترین