• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی کومنشیات فروشوں سےپاک کرنےکیلئےگرینڈسرچ آپریشن

 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ، پانچ ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیا،منشیات کا پتہ چلانے والے کتوں کی مدد بھی لی گئی۔رینجرز اور پولیس نے کیپٹن ذیشان کی سربراہی میں قائد اعظم یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔آپریشن کا مقصد تعلیمی ادارے کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نجات دلانا ہے ،آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے سو سو اہلکار شریک ہیں اور آپریشن ٹیم کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔آپریشن میں منشیات کا کھوج لگانے والے 8 کتوں کو بھی استعمال کیا گیا، آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی کے قرب میں واقع ڈھوک ناریل ، رومالی گائوں ، ملپور میرا ، ڈھوک طاہر ، بجران اور ڈھوک سیہالی کی بھی تلاشی لی گئی۔   
تازہ ترین