• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6بچوں کی ماں اور6بچوں کے باپ نے محبت کی شادی کرلی

راجن پو(نمائندہ جنگ )6بچوں کی ماں نے 6بچوں کے باپ سے محبت کی شادی رچا لی، عدالت نے خاتون کی رضا مندی پر اسےنئے خاوند کے ساتھ بھیج دیا، سابقہ خاوندبیوی کے رویے پر افسردہ دیکھاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جام پور کے نواحی علاقہ محمد پور کے مواضع شاہ والامیں مسماۃ زرینہ عرف کوڑی دختر کریم بخش کی شادی عابد حسین ولد مٹھوسے ہوئی جس سے اس کے6بچے پیدا ہوئے ۔ میاں بیوی کے درمیان تنازع ہونے کی وجہ سے زرینہ نے غلام شبیر گلفاز سے دوستی کر لی، دونوں نے ایک ساتھ رہنے کا عہد کیااور غلام شبیر گلفازنے خاتون کوکراچی لے جاکر نکاح کر لیا،پہلے  خاوند عابد حسین نے بیوی کی عدم موجودگی پر تھانہ محمد پور میں اغوا کی درخواست دیدی ۔ پولیس نے کارروائی کی اور عورت کو علاقہ مجسٹریٹ مرزا نعیم بیگ جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں عورت نے عدالت میں بیان دیاکہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا،غلام شبیرکے ساتھ زندگی گزارناچاہتی ہوں، عدالت نے خاتون کی رضا مندی پر اسے خاوند کے ساتھ بھیج دیا ۔ عدالت کے باہر گلفاز خاندان کے سینکڑوں لوگ جمع تھے جوفیصلہ پرخوشی کا اظہارکررہے تھے جبکہ سابقہ خاوند بیوی کے فیصلہ پر افسردہ تھا۔ واضح رہے کہ والے دونوں میاں بیوی کے چھ چھ بچے ہیں۔خاتون کی ماں کو بھی  بیٹی کے فیصلہ پر زاروقطار روتے ہوئے دیکھاگیا۔
تازہ ترین