• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس میں ’مٹی پائو‘فیصلہ کی مخالفت کرینگے،سراج الحق

 لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی غیرت مند عوام کی موت ہو گی۔امریکی جیل میں عافیہ کی موت کا انتظار نہ کیا جائے ۔ریاست پاکستان اوباما سے درخواست کرے کہ وہ عافیہ کی رہائی کے لیے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں جس طرح دیگر 1300 قیدیوں کی رہائی کے لیے کیے ہیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو اوباما کی مدت ختم ہو رہی ہے  ان چند دنوں میں اگر حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے درخواست دے تو 100 فیصد امکان ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ہو جائےگی۔ میں وزارت خارجہ سے بات کروں گا ۔
تازہ ترین