• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل

بیجنگ (جنگ نیوز)چین کا واحد طیارہ بردار بحری جہاز تائيوان کے سمندروں ميں داخل ہو گيا ، اس کے رد عمل ميں تائيوان کی جانب سے بدھ کو علی الصبح جاری کردہ ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس پيشرفت سے گھبرانے کی کوئی بات نہيں۔ تائيوان کی وزارت دفاع کے مطابق چينی بحری جہاز در اصل تائيوان کی سمندری حدود ميں نہيں بلکہ اُس حصے ميں داخل ہوا ہے، جو تائيوان کی فضائيہ کے دائرے میں آتی ہے۔ گزشتہ روز ايسی خبريں گردش کر رہی تھيں کہ تائی پے حکومت نے چينی بحری جہاز پر نظر رکھنے کے ليے متعدد ايف سولہ لڑاکا طيارے روانہ کر ديے ہيں تاہم وزات دفاع سے اس کی تصديق نہيں ہو سکی ہے۔ بيجنگ حکومت امریکا کے دورے کے دوران تائيوان کی خاتون صدر کے ساتھ نو منتخب امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ديگر اعلیٰ ارکان کی حالیہ ملاقاتوں کے سبب کافی نالاں ہے۔
تازہ ترین