• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر1937کو لکھنو میں پیدا ہوئے1999کو چیف جسٹس پاکستان اور 11نومبر 2016میں گورنرسندھ مقرر ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے۔1954میں انہوں نے جامعہ ڈھاکا سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ جامعہ کراچی سے 1958 میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ 5 نومبر1990 کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر ہوئے۔ 23مئی 1992کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔ یکم جولائی 1999 سے 26 جنوری 2000 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ وہ پاکستان کے 15ویں چیف جسٹس تھے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو جنرل پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں انہیں برطرف کرکے اہل خانہ سمیت نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعیدالزماں صدیقی کو 25 اگست 2008 کے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) نے صدارتی امیدوار بھی نامزد کیا تھا۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گیارہ نومبر2016کو سندھ کے 31ویں گورنر کی حیثیت سے تعینات کیے گئے تھے اور گیارہ جنوری2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔
تازہ ترین