• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کرلی،ن لیگ

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماؤں مریم اورنگزیب، طلال چوہدری،دانیال عزیز اور انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ہے۔ آج ہم نے موکل کے ساتھ ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی۔ نعیم بخاری بیماری کا کہہ انجکشن لگوانے چلے گئے، عمران خان مکرنے کا شیر ہے ۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں نہیں ملے گی۔ عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔ مگر خان صاحب آپ نے کیا کیا لوگوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں کون سے کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں جو ثبوت لہرا کر کہتے تھے وہ کہاں ہے خان صاحب کنٹینر پر چڑھ کر جو الزامات لگاتے تھے ان کا ثبوت دیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو، جھوٹ نہ بولو جھوٹ بہت بڑا گناہ ہے۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے ہٹ گئی ہے۔ اب تحریک انصاف کہہ رہی ہے ثبوت پیش کرنے کا بوجھ ( ن ) لیگ پر ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری بیماری کا کہہ کر چلے گئے کہ انجکشن لگوانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کو صحت دے اور ہدایت بھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ آج شیخ رشید مزاحیہ انداز میں بات کرنے لگے تو انہیں کہا گیا قانونی نکات پربات کریں سیاست نہ کریں۔بلکہ شیخ رشید کو ڈانٹ بھی سننا پڑی۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انتظار تھا عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ ہم ہر روز تحریک انصاف کے ثبوت دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے وکیل نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان مکرانے کا شیر ہے۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں کوئی پتہ نہیں خان صاحب مکر جائیں اور آپکو فیس بھی نہ ملے۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے دلائل سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے آج وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔ تحریک انصاف کا کام ہے الزام لگانا اور تحریک انساف کے الزام سب زبانی کلامی ہیں۔
تازہ ترین