• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوٹو کی سطح پر سیکڑوں میٹر بلند برفیلے مینار دریافت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ پلوٹو پر سیکڑوں میٹربلند برفیلے مینار پائے جاتے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق  ناسا نے ہمارے نظام شمسی کے سب سے دور دراز سیارے پلوٹوں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے نیوہورائزن نامی خلائی جہاز روانہ کیا تھا، جسے پلوٹو کے مدار تک پہنچنے میں کم و بیش دس سال کا عرصہ لگا تھا اور اس نے 2015 میں پلوٹو کا ڈیٹا اور تفصیلی تصاویر زمین کی جانب روانہ کی تھیں۔ ان تصاویر اور معلومات کا اب تک تجزیہ کیا جارہا ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ پہلی مرتبہ زمین کے علاوہ نظامِ شمسی میں کسی اور جگہ بھی برف کے مینار پائے جاتے ہیں ۔ زمین پر قدرتی طور پر برف کے ڈھیر سے بنا مینار کبھی بھی اتنا بلند نہیں دیکھا گیا ہے،پلوٹو کے علاقے ٹارٹارس ڈورسا میں یہ مینار پائے جاتے ہیں جنہیں ناسا نے برف کے ٹاور کہا ہے۔ یہ سخت برف یا ٹھوس گالوں سے بنے ہیں اور سورج کے رخ پر قدرے جھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ناسا کے سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ جب تصاویر میں ان میناروں کے خدوخال دیکھے تو انہیں زگ زیگ شکل کی نیلی اور بھوری دھاریوں کا نام دیا جن کے درمیان کوئی سرخ رنگ کی شے تھی۔
تازہ ترین