• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلین کی تلاش کیلئے چلی کی بڑی دوربین میں ردوبدل

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کی جانب سے ایلین کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے، اس سلسلے میں چلی میں ایک بڑی دوربین میں ردوبدل کی جارہی ہے تاکہ اس سے ایلین کی تلاش کا کام لیا جاسکے، یورپین سدرن آبزرویٹری کی ٹیلی اسکوپ میں تبدیلی لائی جائے گی تاکہ اس سے الفا کنٹوری کے سیاروں میں ایلین کی موجودگی کا پتہ لگایا جاسکے، یہ سیارے زمین کے سب سے قریب ہیں، ٹیلی اسکوپ کے اس پراجیکٹ پر ای ایس او اور ایلین کی تلاش میں مصروف مشن بریک تھرو اسٹارزشاٹ کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت کام کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین