• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا اسلام آبادکے اسکولوں کو بچوں کیلئے 200بسوں کا تحفہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)وزیراعظم میاں نوازشریف کا اسلام آبادکے سرکاری اسکولوں کے بچوں کیلئے 200بسوں کا تحفہ ‘70بسوں کی پہلی کھیپ انتظامیہ کے حوالے کردی گئی‘وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ بس میں بیٹھ کر سفربھی کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں‘بچے نوازشریف کے دل کی دھڑکن ہیں‘ ہم سب مل کر پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گے۔  وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے تمام 422 اسکولوں کو بسیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے 130 بسوں کے لئے فوری فنڈز کی فراہمی اور خریداری کا بھی حکم دیا۔وزیراعظم نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں آپ سب یہاں من کے سچے بیٹھے ہیں‘بچے نواز شریف کی جان ہیں‘مجھے آپ بچوں پر فخر ہے‘آپ پاکستان کا مستقبل ہیں‘ہم جو پاکستان کے لئے کر رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ پاکستان کے لئے اس سے بھی ایک سوگنا زیادہ کریں گے ۔ نواز شریف نے بچوں کے ساتھ اسکول بس میں بیٹھ کر سفر بھی کیا اور بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے بچوں کے لئے الگ بائی پاس بنانے کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین