• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ءمیں ن لیگ پاکستان کو نیاایجوکیشن سسٹم دیکر جائیگی،مریم نواز

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ ا سکولوں میں فرق نہیں ہو گا، بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، 2018ءمیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے جائے گی تو وہ پاکستان کے لئے نیاایجوکیشن سسٹم دے کر جائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو  وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے حوالے سے اسکولوں کو جدید بسوںکی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف مہمان خصوصی تھے،مریم نواز نے کہاکہ  اسلام آباد میں اسکولوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 200 بسیں فراہم کی جارہی ہیں ، بسوں کی پہلی کھیپ میں 70بسیں آچکی ہیں،اسکولوں کے اندر کلاس رومز کی کمی ہے اسے بھی بہت جلد دور کریں گے، معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین