• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالے 3ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ملوث 3ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ بدھ کو ایف آئی اے نے ملزمان عمران‘ ماجد اور عدنان کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا ہوا تھا میرے موکل اس کے فالورز تھے پیج کے ایڈمنز کو گرفتار کیا جائے میرے موکلان کو ہراساں نہ کیا جائے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے سوشل میڈیا پر ظفر اقبال جھگڑا اور وزیراعظم کی تصویر لگا کر ظفر اقبال جھگڑا کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ظاہر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔
تازہ ترین