• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو شکست دیکر پنجاب میں جیالوں کی حکومت بنائینگے‘ بلاول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کرکے پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ نذر محمد گوندل‘ ثمینہ پگانوالہ‘ غضنفر گل‘ آصف بھاگت‘ ذوالفقار گوندل‘ ملک ذکاء‘ ندیم اصغر کائرہ‘ تنویر اشرف کائرہ‘ ملک اعجاز اور دیگر پارٹی کے رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ پنجاب سے انتخابات جیت کر وہاں کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی غریب عوام اور جدت پسندوں کی پارٹی ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان‘ تعلیم و صحت‘ تحفظ‘ امن اور سب کو کام ہمارا منشور ہے۔ عوام اس وقت خوشحال ہوں گے جب انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔
تازہ ترین