• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نےبرآمد کنندگان کیلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے برآمد کنندگان کے لئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت  وزیر اعظم آفس  میں ہوا۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن کی جانب سے اہم اقتصادی اشاریوں، اشیاء کی قیمتوں اور سٹا ک کی صورتحال، توانائی ، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ، غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی حجم اور ٹیکس محصولات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے برآمد کنندگان کیلئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج سے متعلق سمری کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے نیلم جہلم سرچارج کی مدت 30جون 2018ء تک بڑھانے سے متعلق سمری کی بھی منظوری دی ۔ علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں ای سی سی نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے حکومت پنجاب کے مجموعی ہائیڈل پرافٹ کے کلیمز نمٹانے کے لئے واپڈا کو فنانس ڈویژن کی جانب سے حکومت پاکستان کی گارنٹی دینے کی بھی منظوری دی ۔
تازہ ترین