• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن انگلینڈ میںطوفانی جھکڑوں سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع، فورتھ روڈبرج بند

لندن (پی اے) ناردرن انگلینڈ میں طوفانی جھکڑوں کی وجہ سے ایک لاری اڑنے کے بعد فورتھ روڈ برج بند کردیا گیا جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے، برطانیہ بھر میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ پولیس سکاٹ لینڈ نے کہا کہ54 سالہ شخص کو ایک واقع میں چارج کردیا گیا جس کی وجہ سے دونوں جانب کیرج وے بلاک ہوگئی تھی۔ میٹ آفس نے سکاٹ لینڈ ناردرن آئرلینڈ اور نارتھ آف انگلینڈ میں ہوائوں اور برف گرنے کے حوالے سے یلو وارننگ جاری کردی۔ نارتھ ایسٹ انگلینڈ میں تقریباً 2300 گھر بجلی سے محروم ہوگئے، نیوکاسل سٹی سینٹر نیو گیٹ سٹریٹ کو تیز ہوائوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے بند کر دیا گیا، سکاٹ لینڈ اور ناردرن انگلینڈ میں ڈرائیورز کو متنبہ کیا گیا کہ جمعرات کو مزید برف گرے گی جس کی وجہ سے سفری تعطل ہوسکتا ہے، طوفانی جھکڑوں کی وجہ سے فورتھ روڈ برج پر ایک لاری اڑ گئی جس کے بعد فورتھ روڈ بند کردیا گیا، برج آپریشنگ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ برج کو ایچ جی ای کے لئے بند کردیا گیا،لاری نارتھ کی جانب سفر کر رہی تھی کے تین جھکڑوں کی وجہ سے سائوتھ بونڈ کیمرج وے پر اڑ کر چلی گئی جس سے سینٹرل گرلنگ کو نقصان پہنچا، طوفانی ہوائوں کی وجہ سے اس برج کو آپریٹ نہیں کیا جاسکتا، ڈرائیور کو خطرناک ڈرائیونگ بھی چارج کردیا گیا، ایمیلی مور ویسٹ یارکشائر پر طوفانی جھکڑوں کی رفتار 77 میل فی گھنٹہ تھی، بی بی سی ویدر سے کیرول کرک وڈ نے کہا کہ ہم سے کچھ لوگ سلیٹ اور برف گرنے کی توقع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہوگی اور یہ گاڑیوں کے خطرناک ہوگی۔ سکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ ہرموتھ موسم کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ میٹ آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید کئی سینٹی میٹر برف گرے گی، خصوصاً بلند مقامات پر، اس لئے جمعہ تک سکاٹ لینڈ، نارتھ ایسٹ، آف انگلینڈ کے عوام چوکنا اور محتاط رہیں، شدید بارش کے ساتھ بجلی بھی کڑکے گی اور جھکڑوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ جنوب کو بھی متاثر کرے گا، ویلز ایسٹ اینگلیا سدرن انگلینڈ میں بھی بارشیں ہوں گی۔ سکاٹش ہائی لینڈ کے علاقے کرین گورم میں بدھ کی صبح طوفانی جھکڑوں کی رفتار 129میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، طوفانی ہوائوں کی وجہ سے کمبریا اور ڈرہم میں سڑکیں بند ہوگئیں۔ نارتھمبریا اور ویسٹ یارک شائر میں جھکڑوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا جن کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔ اس لئے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈرہم سکاٹ سنڈر لینڈ گیٹس پیڈ اور نارتھمبر لینڈ میں ہومز اور بزنسز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نارتھ ایسٹ اور یارک شائر کو ناردرن گرڈ سے بجلی سپلائی ہوتی ہے جس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 545 کسٹمرز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی، فیری آپریٹر کیلڈونین میک برائن نے متنبہ کیا ہے کہ سکاٹش نیٹ ورک موسم کی وجہ سے زبردست تعطل کا شکار ہے اور سیلنگ کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ آر اے سی کے راڈ ڈینس نے کہا کہ خراب اور تر موسم کی وجہ سے ڈرائیورز کو مشکل ڈرائیونگ کیلئے تیار رہنا چاہئے، پولیس سکاٹ لینڈ میں روڈ پولسینگ کے سربراہ اینڈی ایڈمنسٹن نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ دنوں میں ممکنہ طور پر خطرناک موسمی حالات کی وجہ سے سفر کے دوران چوکنا اور محتاط رہیں۔ اگر آپ سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ دیکھ لیں کہ آپ کی گاڑی اس موسم میں سفر کے لئے مکمل طور پر فٹ اور تیار ہے۔ ونڈ سکرین برف سے پوری طرح صاف کر دی گئی ہے اور آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ واضح نظر آتی ہے۔ گاڑی کی لائٹس صاف اور ٹھیک کام کر رہی ہیں آپ کے پاس ایندھن پورا ہے آپ اور دیگر مسافروں کے لئے خوراک کا خاصا انتظام، فوڈ، پانی کے علاوہ گرم کپڑے، مکمل چارج موبائل فون ہے، سفر کے لئے نکلنے سے قبل اپنے روٹ کے حالات کو چیک کریں اور ضروری ہو تو متبادل روٹ پر بھی غور کریں۔
تازہ ترین