• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سکولوں میں داخلے کیلئے کائونٹی کونسل کی ڈیڈ لائن

بینبری (مریم فیصل) بینبری سمیت تمام آکسفورڈ شائر کائونٹی کے ایسے والدین اور کئیررزکیلئے کاونٹی کونسل کی جانب سے یاد دہانی جاری کر دی گئی ہے جن کے بچوں کو رواں سال پرائمری کلاسوں میں داخلہ لینا ہےکہ داخلے کی ڈیڈ لائن نزدیک آچکی ہے جو کہ پندرہ جنوری ہے اور داخلے میں تاخیر کی پریشانی سے بچنے کیلئے والدین اپنے بچوںکے درخواست فارم مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے جمع کروادئیں جو کہ آن لائن کے ساتھ پوسٹل طریقے سے بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔ایسے تمام بچے جن کی پیدائش پہلی ستمبر 2012سے 31اگست 2013کے درمیان ہوئی ہے وہ رواں سال د رخواست دینے کے اہل ہیں ساتھ ہی جونیئر سکول کے لئے بھی درخواستیں مطلوب ہیں جو بچے ابھی Infant سکول میں ہیں اور ان کی پیدائش پہلی ستمبر 2009اور 31اگست 2010کے درمیان ہوئی ہے۔ کونسل کی جانب سے والدین اور کئیررز کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست میں اپنی تینوں ترجیحات ضرور لکھیں اور خاص کر اپنے رہائشی علاقے والےسکول یعنی Catchement school کا نام ضرور لکھیں چاہئے وہ ان کی ترجیحات میں تیسرے نمبر پر ہی کیوںنہ ہو۔ آکسفورڈشائر کاونٹی کونسل کے کیبنٹ ممبر ایجوکیشن کونسلر سٹیو ہرووڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم والدین اور کئیررز پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آخری تاریخ سے پہلے اپنے بچوں کے لئے جگہ اپلائی کریں،اس سے امکانات بڑھ جائے گے کہ ہم ان کی ترجیحات کے مطابق سکولوں میں جگہ آفر کرسکیں کیونکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد لیٹ درخواست جمع کرانے کی صورت میں کونسل کے لئے یہ ممکن نہیںہوتا کہ و ہ بچوں کو ان کے ترجیح سکول میں جگہ آ فر کرسکیں۔ والدین اور کئیررز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کوشش کرئیں کہ آن لائن ہی اپلائی کریںاس سے د اخلے کا عمل تیز ہوتا ہے اور فورا ہی والدین اور کئیررز کوبھی ای میل کے ذریعے مطلع کردیا جاتا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین