• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض عناصر پاناما کیس کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کررہے ہیں، چوہدری سعید

لندن (ودود مشتاق) برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری سعید نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ وہ سائوتھ آل میں چیئرمین گلوبل پاکستان سپریم کونسل راجہ سکندر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر جنگ سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پانامہ کیس کو سیاست چمکانے کے لئے استعمال کررہے ہیں لیکن عدالتی فیصلے کے بعد ایسا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے ہیں جس میں عوام نے عمران خان کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کردیا اور اسی طرح 2018میں پاکستان کے عوام منفی سیاست کرنے والوں کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر زیڈ یو خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے آنے کے بعد پاکستان کے پاس کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے اٹھانے کا ایک مرتبہ پھر بہترین موقع ہاتھ آگیا ہے جس سے پاکستانی قیادت کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ تقریب کے منتظم راجہ سکندر اور کونسلر راجہ الیاس کا کہنا تھا کہ نہتے اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی افواج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے لیکن دنیا خاموش تماشائی ہے اس مقصد کےلئے برطانیہ اور یورپ میں رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ گلوبل پاکستان کونسل کے رہنما کالے خان نے کہا کہ پاکستان میں معصوم بچی طیبہ پر تشدد کے مرتکب افراد کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین