• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات سالہ کیٹی کے قتل پر چارج کے بعد15سالہ لڑکی عدالت میں پیش

لندن (جنگ نیوز) ایک سات سالہ کیٹی رف کے قتل کے الزام پر چارج عائد ہونے کے بعد ایک15سالہ لڑکی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ یارک کے ووڈ تھارپ ایریا میں کھیل کے میدان کو جانے والے راستے پر کیٹی کو پیر کے روز شدید زخمی پائے جانے کے بعد ٹین ایجر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نارتھ یارک شائر پولیس کے مطابق لڑکی پر حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار رکھنے پر بھی چارج عائد کیا گیا ہے۔ اسے گزشتہ روز صبح یارک مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس نے کیٹی کو پیر کی شام اس وقت زخمی حالت میں پایا جب اسے آلینس ڈرائیو پر طلب کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کس طرح کیٹی کی ماں جس کا مقامی طور پر ایلیسن رف نام بتایا گیا ہے سڑک پر گھٹنے ٹیک کر روتے ہوئے اپنی زخمی بیٹی کی مدد کے لئے اپیلیں کیں۔ افسران کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد کیٹی کو ہاسپٹل پہنچایا گیا، مگر وہ تھوڑی دیر بعد چل بسی۔ میدان کے نزدیک لوگوں نے پھول اور کارڈز رکھ دیئے تھے جس میں سے ایک کارڈ پر لکھا تھا۔ نائٹ نائٹ مائی ڈارلنگ پرنسیس کیٹی، لو نانا اینڈ گرینڈ ڈیڈ۔ لوگوں کی بڑی تعداد کیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچی جوکہ شہر کے ویسٹ فیلڈ پرائمری سکول میں زیر تعلیم تھی۔
تازہ ترین