• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے آنے سے مذاکرات میں بہتری آئے گی، ترک صدر

انقرہ (نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل بہتر ہوجائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے وہ کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کررکھا ہے کہ جلاوطن مذہبی رہنمافتح اللہ گولن کو ان کے حوالے کیا جائے۔ ادھر ترک وزیرخارجہ مولودچاوس اوگلو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائے گی۔
تازہ ترین