• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیگمارگابرئیل انجیلا مرکل کا مقابلہ کرینگے

برلن (نیوز ڈیسک)جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما زیگمارگابرئیل رواں سال ہونے والے انتخابات میں چانسلر انجیلا مرکل کے مدمقابل چانسلرشپ کے امیدار ہونگے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گابرئیل ایس پی ڈی کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ سابق جرمن چانسلر گیرہارڈشروئیڈز نے بھی یہی تجویز دی ہے کہ گابرئیل انتخابات میں مرکل کے خلاف کھڑے ہوں۔ البتہ ایک ٹوئٹر پیغام میں پارٹی نے اس رپورٹ کو محض ایک افواہ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین