• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی افراد کاایڈمنسٹریٹو سروس میں برابری کی سطح پر نوکری دینے کا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سینٹرل سپئیرئیرسروس کا امتحان پاس کرنے والے نابینا امیدواروں کو فارن سروس اور ڈسٹرکٹ مینیجمنٹ گروپ میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سی ایس ایس کے رول 9 کی ضمنی دفعہ2 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار یوسف اور فیصل مجید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملک بھر سے مقابلے کا امتحان پاس کر کے  22ویں اور 23ویں پوزیشن حاصل کی مگر انہیں فارن سروس اورڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ نابینا افراد معاشرہ کا حصہ ہیں ان سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجائے گا ۔چیف جسٹس نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی رولز 9کی ضمنی دفعہ2غیرقانونی قرار دیدی جبکہ خصوصی افراد کو ایڈمنسٹریٹوسروس میں برابری کی سطح پر نوکری دینے کاحکم جاری کردیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون رشید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ کی منظوری سے بنائے گئے رولز نو کے تحت میرٹ پر پورا اترنے والے نابینا اور معذور امیدوارآڈٹ اکاونٹس،،کامرس اینڈ ٹریڈ،انفرمیشن اور پوسٹل گروپ کو ہی جوائن کر سکتے ہیں۔جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رولزبناتے ہوئے اس کی توجیحات کیوں بیان نہیں کی گئی۔آئین کے تحت کسی شہری سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا مگر نابینا افراد کے لئے سخت پالیسی کیوں اختیار کی گئی۔عدالت نے سی ایس ایس رولز کو آئین کے مطابق بنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین